آئی ایم ایف سے معاہدہ طے پاتے ہی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ٹویٹ کردی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد عالمی مالیاتی ادارے کی پریس ریلیز شیئر کر دی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے پیغام میں’ الحمدللہ‘ لکھا۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاہدہ اسحاق ڈار کی طویل کوششوں کے نتیجے میں طے پایا ہے۔اس حوالے سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے امریکہ کو بھی اپنا کردار ادا کرنے کو کہا تھا، انہوں نے پاکستان میں امریکی سفیر سے خصوصی رابطہ کر کے آئی ایم ایف سے معاہدے کیلئے اپنا اثرورسوخ استعمال کرنے کی اپیل کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close