تحریک انصاف کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا

اسلام آباد(پی این آئی) تحریک انصاف کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا۔۔ سابق رکن پنجاب اسمبلی حاجی شیخ محمد چوہان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔لاہور سے جاری اپنے بیان میں حاجی شیخ محمد چوہان نے کہا کہ 13 سال سے تحریک انصاف کے ساتھ رفاقت رہی ہے۔

 

 

 

 

انہوں نے کہا کہ میں 9 مئی کے دلخراش واقعات کی مذمت کرتا ہوں، شہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتا ہوں۔ تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں جبکہ آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان دوستوں کی مشاورت سے کروں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close