سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے گھر میں آگ لگ گئی

ملتان (پی این آئی) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے گھر میں آگ لگ گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما یوسف رضا گیلانی کےملتان میں واقع گھر میں آگ بھڑک اٹھی جس پر ریسکیو عملے کو طلب کر لیا گیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے سیاسی رہنما کے گھر پہنچ کر فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ بجھا دی۔ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجہ بظاہر شارٹ سرکٹ تھی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close