ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے اہم اعلان

لاہور(پی این آئی) ٹریفک پولیس کی شہریوں کو بڑی سہولت، ڈرائیونگ لائسنس سنٹر عید کی چھٹیوں میں بھی کھلے رہیں گے، صرف 2روز سنٹرز بند رکھنے کے بعد ہفتے کے روز سے دوبارہ روٹین میں لائسنسنگ سنٹرز پر عملہ ڈیوٹیوں پر24گھنٹے موجود رہے گا۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں صرف 29 اور 30 جون کو ڈرائیونگ لائسنس دفاتر بند ہونگے, یکم جولائی سے پنجاب بھر کے 24/7 لائسنس دفاتر معمول کے مطابق کام کریں گے، ڈی آئی جی ٹریفک نےتمام سی ٹی اوز اورڈی ٹی اوز کو احکامات جاری کردیئے۔یکم جولائی بروز ہفتہ سے روٹین میں لائسنسنگ کا کام شروع کیا جائےاور سٹاف کی حاضری یقینی بنائی جائے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ چھٹی کےدنوں میں سہولت فراہم کی جائے،ایس ایس پی ٹریفک رفعت بخاری نے مراسلہ جاری کردیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close