عید سے قبل ادویات کی قیمتوں میں یکدم اضافہ کر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی) فارماسیوٹیکل کمپینوں نےعید سے پہلے پیناڈول، پائیوڈین اور کئی دیگر دواوں کی قیمت بڑھا دی۔

پیناڈول کا پتا 26 روپے سے بڑھ کر 32 روپے 60 پیسے پر پہنچ گیا۔دیگر ادویات کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہوگیا۔پیناڈول اور دیگر کئی ادویات کی قیمتیں بڑھنے کے باعث ادویات نئی قیمتوں کے ساتھ میڈیسن مارکیٹ میں سپلائی کر دی گئیں۔ پیناڈول گولی کا پتا 26 روپے سے بڑھ کر 32 روپے 60 پیسے کا ہوگیا ۔ پائیوڈین کی بوتل 148 سے بڑھ کر 250 روپے پرپہنچ گئی ۔ گائنی میں استعمال ہونے والے انجکشن پوبرجن کی قیمت 1125 سے بڑھ کر 2940 روپے ہوگئی ۔اور کلومیڈ ٹیبلٹ کی قیمت 42 روپے سے بڑھ کر 63 روپے مقرر کر دی گئی۔ دیگر ادویات بھی 20 فیصد یا اس سے زائد تک مہنگی ہوگئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close