مجھے اور اعتزاز احسن کو کوئی پیپلزپارٹی سے نکال نہیں سکتا، لطیف کھوسہ کا موقف آگیا

لاہور(پی این آئی)سینئر قانون دان لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ وہ اور اعتزاز احسن دونوں پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے ممبر ہیں، پیپلز پارٹی سے نہ ان کی رکنیت کینسل کی گئی ہے اور نا کوئی کر سکتا ہے۔

اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ نے چند روز قبل چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی جس کے بعد پیپلز پارٹی پنجاب نے دونوں سینئر پارٹی رہنماؤں کی پارٹی رکنیت ختم کر دی تھی۔لطیف کھوسہ کا کہنا تھا مسلم لیگ ن سے الحاق کی پالیسی ہمیں پسند نہیں ہے، ہم نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی بہت مضبوط سیاسی وراثت ہے اسے شہباز شریف کا وزیر نہ بنائیں، نواز شریف کا شمار بھٹو شہید کے قاتلوں میں ہوتا ہے۔اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ آپ فوجی عدالتیں ضرور بنائیں لیکن آئین میں ترمیم کر کے مقدمے بنائیں، جس طرح کوئٹہ میں وکیل کے قتل کا کیس عمران خان پر ڈالنے کی بےہودہ حرکت کی گئی ویسے ہی ہمارے گھروں پر حملے کو اس طرح سے جوڑا جا رہا ہے تاکہ ہماری عمران خان رنجش ہو جائے-ان کا مزید کہنا تھا کہ لطیف کھوسہ کے گھر پر حملے سے متعلق کیس میں آئی جی پنجاب اور ڈی آئی جی کو شامل تفشیش ہونا چاہیے اور ہمیں ان سے تفتیش کا موقع دیا جائے، جب ہم ان پر جرح کریں گے تو 9 مئی کے پیچھے ملوث بھی آپ کو صحیح بندے نکال دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close