ق لیگ میں اہم سیاسی شخصیت کی شمولیت

لاہور (پی این آئی)کینیڈا کے شہر اونٹاریو کی سیاسی شخصیت غوث ڈار نے مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔غوث ڈار نے لاہور میں ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی اور پارٹی میں شامل ہوگئے۔

چوہدری شجاعت نے غوث ڈار کو ق لیگ اورنٹاریو کا صدر اور فیصل چیمہ کو جنرل سیکریٹری مقرر کردیا ہے۔اس موقع پر ق لیگی سربراہ نے مزید کہا کہ پارٹی میں تعیناتیاں میرٹ پر کی جا رہی ہیں، پارٹی عہدیدار بھی شفافیت کو یقینی بنائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close