امریکا کا عمران خان کے سائفر بیانیے پر شدید ردِعمل آگیا

واشنگٹن(پی این آئی)ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے ایک بارپھر تحریک انصاف کے سربراہ کی سائفر سے متعلق بیانیے کی سختی سے تردید کی ہے۔

پریس بریفنگ کے دوران ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ چیئرمین تحریک انصاف کے کچھ عرصہ قبل وائس آف امریکہ کو دیے گئے انٹرویو میں صحافی نے سائفر کی موجودگی سے متعلق ان کا موقف پوچھاتھا جس پر چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کو حقیقت قرار دیتے ہوئے ریاست کے اسسٹنٹ سیکریٹری ڈونلڈ لو کا حوالہ دیا آپ اس پر کیا کہیں گے؟سوال کے جواب میں امریکی ترجمان میتھیو ملر نے واضح کیا کہ وہ اس پر پہلے بھی بات کر چکے ہیں، ان کا موقف یہ ہے کہ یہ دعوے اور الزام درست نہیں ،امریکی ترجمان نے واضح الفاظ میں بتایا کہ یہ سب دعوے بے بنیاد ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں