سیاست کے بادشاہ آصف زرداری اچانک کہاں پہنچ گئے؟ سیاسی میدان میں پھر ہلچل

کراچی (پی این آئی) سیاست کے بادشاہ آصف زرداری اچانک کہاں پہنچ گئے؟۔۔ سابق صدر آصف علی زرداری دبئی سے کراچی پہنچ گئے۔گزشتہ کئی روز سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف و ان کی بیٹی مریم نواز اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری دبئی میں تھے۔

آصف علی زرداری دبئی سے کراچی پہنچ گئے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ کئی روز سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ابوظبی میں پاکستان کے سیاسی و معاشی حالات پر طویل بیٹھکیں جاری تھیں۔مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی تھی۔مریم نواز نے گزشتہ روز خصوصی میٹنگز پر پیپلزرٹی قیادت کو اعتماد میں لیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close