چوتھی بار گرفتاری کے بعد علی محمد خان کو کہاں بھجوا دیا گیا؟ اہم خبر

پشاور (پی این آئی) تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیر مملکت علی محمد خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا گیا۔آج تعطیل کے باعث علی محمد خان کو مردان میں مقامی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا تو جج ملک ذیشان گل نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔

گزشتہ روز پشاور کی اینٹی کرپشن عدالت نے علی محمد خان کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد ایک اور مقدمے میں انہیں گرفتار کرلیا گیا تھا۔واضح رہے کہ علی محمد خان جوڈیشل ریمانڈ پر مردان جیل میں تھے اوران پر غیر قانونی بھرتیوں اور خزانے کو 23 لاکھ روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close