نواز شریف کے چوتھی بار وزیراعظم بننے کی پیشنگوئی کر دی گئی

لاہور (پی این آئی ) مسلم لیگ( ن) کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نواز شریف ووٹ کو عزت دو کے نعرے پر پاکستان واپس آ رہے ہیں انکے چوتھی بار وزیرِ اعظم بننے کے بعد خوش حالی کا نیا دور شروع ہو گا۔

اداروں میں بیٹھے لوگ بھی مان رہے ہیں کہ نواز شریف کے بغیر ملک نہیں چل سکتا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ 2018ء میں آر ٹی ایس بٹھانے کے باوجود پنجاب میں ہماری اکثریت تھی۔ 2018ء میں بھی جب سورج سوا نیزے پر تھا پنجاب میں ہماری اکثریت تھی لیکن حکومت نہیں بنانے دی گئی۔ ابھی تو نواز شریف باہر بیٹھے ہیں اور ان کی ہدایت پر روس سے تیل پاکستان آیا، بغیر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے (ن )لیگ نے 2013ء میں دو تہائی اکثریت حاصل کی تھی۔مسلم لیگ (ن )کے رہنما نے مزید کہا کہ تمام اداروں کو خود احتسابی کے عمل سے گزرنا چاہیے۔ 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کو ہر حال میں سزا دینا ہو گی، آرمی ایکٹ 9 مئی سے پہلے بھی موجود تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close