پاکستان میں آج کہاں کہاں عیدالاضحی منائی گئی؟

کراچی (پی این آئی) پاکستان میں کل عید الاضحیٰ منائی جائے گی لیکن ایک پاکستانی کمیونٹی ایسی بھی ہے جو آج عید منارہی ہے۔ کراچی سمیت ملک بھر میں بوہری کمیونٹی آج عید الاضحیٰ منارہی ہے۔

کراچی میں صدر اور اطراف کے علاقوں میں رہائش پزیر بوہری کمیونٹی نے عید کی نماز طاہری مسجد میں ادا کی، نماز کے بعد بوہری برادری نے سنت ابراہیمی ادا کی اور ایک دوسرے کو مبارک باد دی۔ دوسری جانب پاکستان میں قیام پذیر افغان باشندوں نے بھی آج عید منائی، پشاور کے علاقے ریگی اوتاج آباد میں افغان مہاجرین نے نمازِ عید ادا کی، افغان مہاجرین سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی بھی کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں