مالاکنڈ میں داماد نے سسرال میں فائرنگ کرکے 9 افراد قتل کردیے

مالا کنڈ (پی این آئی)مالاکنڈ میں گھر میں گھس کر فائرنگ سے 9 افراد کو قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر شکیل خان کے مطابق مرکزی ملزم اسامہ سمیت 2 ملزمان کو سوات کے علاقے بری کوٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ شکیل خان نے بتایا ہے کہ قتل کیے گئے 9 افراد کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق9 افراد کے قتل کے خلاف لواحقین اور اہل علاقہ نے لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی۔

لیویز کے مطابق شوہر سے ناراض ہو کر بیوی میکے بیٹھی تھی۔ ناراض بیوی کو منانے میں ناکامی پر داماد نے فائرنگ کی اور فرار ہو گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مالاکنڈ کی تحیصل بٹ خیلہ میں خاندانی رنجش پر فائرنگ کر کے 3 خواتین سمیت 9 افراد کو قتل کر دیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close