ڈاکو اسلحے کے زور پر قربانی کے بکرے چھین کر لے گئے، ویڈیو وائرل

کراچی (پی ین آئی)کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں ڈاکو اسلحے کے زور پر قربانی کے جانور چھین کر لے گئے۔بکرے لوٹ کر لے جانے کے اس واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہو گئی۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دومسلح ملزمان ایک بند پک اپ میں آتے ہیں اور قربانی کے جانوروں کی نگرانی پر بیٹھے ہوئے شخص سے 2 بکرے چھین لیتے ہیں۔ملزمان کو جانوروں کے پاس بیٹھے شخص کی تلاشی لیتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

ملزمان 2 بکرے گاڑی میں ڈال کر لے گئے، خوش قسمتی سے وہیں بندھا ہوا دنبہ لکڑی کے بچھے ہوئے تخت کے نیچے بیٹھے ہونے کی وجہ سے بچ جاتا ہے۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں مسلح ملزمان کے چہرے واضح نظر آ رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close