کپتان کی ایک اوربہت بڑی وکٹ گر گئی

سرگودھا(پی این آئی)سرگودھا میں تحریک انصاف کے کپتان کی ایک اور بڑی وکٹ گرنے سے پی ٹی آئی سے جدا ہونے والوں کی تعداد گیارہ ہو گئی جن میں پیر آف سیال شریف اور اسیران جیل بھرو تحریک بھی اپنے کپتان کو خیرباد کہہ گے۔زرائع کے مطابق سرگودھا میں تحریک انصاف کے کپتان عمران خان کی سرگودھا میں یکے بعد دیگرے گرتی وکٹوِں میں ایک بڑی وکٹ گرنے سے پی ٹی آئی سے جدا ہونے والوں کی تعداد گیارہ ہو گئی۔

گزشتہ روز پیر آف سیال شریف صاحبزادہ محمد قاسم سیالوی نے تحریک انصاف چھوڑنے کر اعلان کر کے سیاسی حلقوں میں ایک بار پھر ہلچل مچا دی۔جنہوں نے عمران خان کی گھر آمد پر شمیولیت اختتار کی تھی۔جن کی پی ٹی آئی سے راہیں جدا ہوتے ہی سیاسی جماعتوں کے قائدین نے رابطہ کے لئے مقامی راہنماؤں کو ٹاسک دے دیا۔زرائع نے بتایا کہ سرگودھا کی اہم ترین گدی پیر آف سیال شریف کے صاحبزادے محمد قاسم سیالوی نے پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعات پر دل آج بھی رنجیدہ ہے۔اس واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close