پی ٹی آئی کے 31 ارکان کو پارٹی سے نکال دیا گیا

کراچی (پی این آئی)میئر کراچی انتخابات میں عدم حاضری کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی سفارش پر 31 منحرف ارکان کو پارٹی سے نکال دیا گیا۔پی ٹی آئی کے 32 ارکان نے میئر کراچی کے انتخابات میں پارٹی پالیسی سے انحراف کیا تھا۔ حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ اب تک 31 چیئرمین کو پارٹی سے نکالا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے امیدوار کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی سندھ کے صدر کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں مجبوریاں تھیں۔ آدھے لوگ نہیں پہنچے۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ 30 لوگ آسکتے تھے تو باقی کیوں نہیں پہنچے؟ خواتین ارکان کیسز کے باوجود پارٹی کے حکم پر ووٹ دینے پہنچیں۔انہوں نے کہا کہ تمام ارکان کو شوکاز جاری کیے، کوئی ہمیں مطمئن نہ کر سکا۔ اانہوںنے کہاکہ ثمرین ناز کے جواب سے مطمئن ہونے پر ان کی رکنیت بحال کردی۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وکلا کی ٹیم برخاست چیئرمین کو ڈی سیٹ کروائے گی

۔واضح رہے کہ ایک روز قبل پی ٹی آئی نے مزید 7 بلدیاتی نمائندوں کو پارٹی سے نکال دیا تھا جس کے بعد پارٹی سے نکالے گئے اراکین کی تعداد 24 ہوگئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں