اسلام آباد(پی این آئی) فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت ،وکلا کے دلائل ،پی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل کے دلائل مکمل ہونے پر کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔
دوران سماعت وکیل لطیف کھوسہ بولے کہ ہم بھی انسان ہیں 25 کروڑ پاکستانیوں کا معاملہ ہے،میرے گھر کی جیو فینسنگ نہ کرائی جا سکی،چیف جسٹس بولے کہ صحافیوں کے غائب ہونے کے معاملے پر وفاقی حکومت ہر ممکن کوشش کرے گی کہ ان کو ٹریس کرے اور واپس لائے، کیا آپ مسٹر عمران ریاض کی بات کر رہے ہیں؟عمران ریاض کیا حکومت کی کسٹڈی میں نہیں ہیں؟اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ عمران ریاض حکومت کی کسٹڈی میں نہیں ہیں، چیف جسٹس پاکستان نے ہدایت کی کہ عمران ریاض کو تمام تر وسائل لگا کر ٹریس کرنے کی کوشش کریں،مجھے فون پر خط موصول ہوا جس میں مجھ پر الزام تھا کہ میں عمران ریاض کیلئے کچھ نہیں کر رہا، اس طرح کی حرکات سے معاشرے میں خوف و ہراس پھیلتا ہے، ہم اب عید کے بعد ملیں گے،عید کے بعد پہلے ہفتے میں بتائیں گے کہ کیس کی سماعت کب ہوگی، کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں