پی ٹی آئی کی مزید بڑی وکٹیں گر گئیں

اسلام آباد(پی این آئی)سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل اور سابق ممبر قومی اسمبلی احسان اللہ ٹوانہ نے تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرلی۔ این اے94 سے سابق رکن قومی اسمبلی احسان اللہ ٹوانہ نے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ موجودہ سیاسی حالات اورصحت کی خرابی کےباعث عملی سیاست سےعلیحدہ ہو رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ شہداکی یادگاروں اورفوجی تنصیبات پرحملہ کرنیوالوں کے اقدام کی مذمت کرتا ہوں، وطن کےناقابل تسخیردفاع کیلئے مسلح افواج کے کلیدی کردار کا زبردست حامی اوران سے محبت اپنا قومی فرض سمجھتا ہوں۔ نذر محمد گوندل نے کہاکہ اداروں کے ساتھ تصادم کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا۔ اس کے علاوہ پاک پتن کی نشست سے سابق ٹکٹ ہولڈر امیر حمزہ اور عارف والا سے سابق کونسلر ماجد حسین ڈوگر نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیا اور 9 مئی کے پُرتشدد واقعات کی شدید مذمت کی۔ پی ٹی آئی پنجاب کے سابق نائب صدر شبیرسیال سمیت لاہور سے تعلق رکھنے والے 4 مقامی رہنماؤں نے بھی 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close