لاہور(پی این آئی) نگران پنجاب حکومت نے سانحہ 9 مئی کا ذمہ دار کس کو قرار دیدیا؟ بڑی خبر۔۔۔ نگران وزیراطلاعات پنجاب عامر میر نے کہاہے کہ سانحہ 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ چیئرمین تحریک انصاف ہے۔عامر میر نے کہاکہ آئی ایس پی آر نے 9مئی کے واقعات کی سازش کرنے والوں کو بے نقاب کیا۔
9مئی کے واقعات ملک سے بغاوت کرنے کے مترادف ہیں،نگران وزیر اطلاعات نے کہاکہ آرمی عدالتیں پہلی مرتبہ نہیں بنیں وہ قانون کا حصہ ہیں، موجودہ نگران حکومت غیرجانبدار ہے۔عامر میر نے کہاکہ سزا اور جزا کی ذمہ داری عدالتوں کا کام ہے ، عید اور عید کے بعد سیاسی قربانی کے بارے میں کچھ پتہ نہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں