علی محمد خان کو رہائی ملتے ہی پھر بڑا جھٹکا لگ گیا

مردان (پی این آئی) علی محمد خان کو رہائی ملتے ہی پھر بڑا جھٹکا لگ گیا۔۔ اینٹی کرپشن مردان نے سابق وفاقی وزیر اور سینئر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کو دوبارہ گرفتار کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ان کی گرفتاری اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام پر عمل میں لائی گئی،علی محمد خان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے مردان میں مختلف یونین کونسلز میں ترقیاتی کاموں میں اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ہے۔یاد رہے کہ اینٹی کرپشن عدالت نے علی محمد خان کی غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں آج ضمانت منظور کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close