آصف زرداری اور نواز شریف کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی، تہلکہ خیز خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری اور نواز شریف کی باضابطہ ملاقات نہیں ہوئی۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری نجی دورے پر دبئی گئے ہیں۔پیپلز پارٹی چاہتی ہے ملک میں انتخابات اپنے وقت پر ہوں۔ فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا پاکستان پیپلز پارٹی سیاسی جماعتوں پر پابندی کے خلاف ہے۔

قبل ازیں بتایا گیا کہ سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے درمیان طویل ملاقات میں سیاسی معاشی صورتحال سمیت انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ آصف زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے درمیان دبئی میں طویل ملاقات ہوئی، ملاقات میں صوبائی اور قومی اسمبلی کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ نوازشریف نے آصف زرداری کو رات کے کھانے پر دعوت دی۔ ملاقات کا پہلا سیشن مکمل ہوگیا اب رات کھانے پر ملاقات کی دوسری بیٹھک ہوگی۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی سیاست کا مرکز ابھی دبئی رہے گا، کئی سیاسی رہنمائوں کی دبئی آمد کا امکان ہے جبکہ دبئی میں اگلے چند دنوں میں نواز شریف سے سیاسی رہنمائوں کی بیٹھکوں کا امکان ہے۔ نواز شریف دبئی میں قیام کے بعد ابوظبی اور سعودی عرب جائیں گے۔سابق وزیراعظم نوازشریف کی وطن واپسی کے لیے 14 اگست کی تاریخ زیر غور ہے، انتخابی مہم کی قیادت اور سربراہی نوازشریف ہی کریں گے۔ وطن واپسی کے لیے 14 اگست کی تجویز ہے۔ آنے والی حکومت کے لیے مشاورت اورحکمت عملی نشستیں اب دبئی میں ہوں گی۔ اہم سیاسی ملاقاتوں کا سلسلہ عید کے بعد بھی جاری رہے گا۔آصف زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو بھی دبئی میں موجود ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close