لوڈشیڈنگ سے پریشان شہریوں کیلئے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) عید کے 3 روز بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عید الضحیٰ کے پیش نظر شہریوں کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے،عید کے دن ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ وزارتِ توانائی نے تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں سے تفصیلات مانگ لیں،جبکہ وزارتِ توانائی نے ہدایت کی ہے کہ پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیاں بجلی کی طلب اور رسد کے بارے آگاہ کریں۔یاد رہے کہ اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 20 ہزار 540 میگا واٹ ہے،جبکہ طلب 26 ہزار 700 میگا واٹ تک پہنچ گئی تھی۔ بجلی کی کم پیداوار اور طلب بڑھنے پر شارٹ فال 6 ہزار 160 میگا واٹ تک پہنچ گیا تھا۔اسی طرح لیسکو کو 800 میگاواٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا رہا۔ لاہور میں بجلی کی طلب 5400 اور رسد 4600 میگا واٹ تھی۔ اسی طرح ملک میں مجموعی پیداواری صلاحیت کے مقابلے میں صرف 50 فیصد بجلی پیدا کیے جانے کا انکشاف ہوا تھا،41 ہزار میگاواٹ بجلی کی پیداوار کی صلاحیت ہونے کے باوجود صرف 20 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کیے جانے کا انکشاف ہوا۔ملک میں گرمی کی شدید لہر آنے کے بعد بجلی کی طلب میں اضافہ ہوا تھا تاہم بجلی کی پیداوار میں پھر بھی اضافہ نہیں ہو سکا۔بجلی کے شارٹ فال کی وجہ سے ملک کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا تھا۔

جبکہ یہ انکشاف بھی ہوا کہ ملک میں بجلی کی پیداواری صلاحیت تو 41 ہزار میگاواٹ ہے، تاہم مجموعی صلاحیت کے مقابلے میں محض 50 فیصد صلاحیت کے مطابق بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ پاور ڈویژن ذرائع نے بتایا کہ ملک میں پن بجلی ذرائع سے 5 ہزار 234 میگاواٹ، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس سے 1ہزار 854 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close