علی محمد خان کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

پشاور (پی این آئی) پی ٹی آئی رہنماوں علی محمد خان اور شکیل احمد کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا گیا۔ مردان فشریز ڈپارٹمنٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیر مملکت علی محمد خان نے ضمانت کیلئے درخواست دی جس پر عدالت نے دونوں جانب سے وکلا کے دلائل سننے کے بعد پی ٹی آئی رہنما کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔دوسری جانب ڈی ایچ کیو ہسپتال مالاکنڈ میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیر شکیل احمد کی درخواست ضمانت بھی منظور کر لی گئی۔

عدالت نے درخواستیں منظور کرتے ہوئے دونوں سابق وزرا کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close