تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا لگ گیا، ایکساتھ کئی وکٹیں گر گئیں

اسلام آباد(پی این آئی)تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا لگ گیا، گزشتہ 12 گھنٹوں میں پی ٹی آئی کے مزید 21 رہنماؤں نے پارٹی سے راہیں جدا کرلیں۔پنجاب کے ضلع ساہیوال سے تعلق رکھنے والے 21 رہنماؤں نے ایک ساتھ پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔پاکپتن کے امجد جوئیہ،امیر حمزہ، ناصر حمید، اور ماجد ڈوگرسمیت9 ارکان پارٹی چھوڑ گئے،امجد جوئیہ این اے 140،امیرحمزہ پی پی194اور ماجد ڈوگر پی پی 195 سے ٹکٹ ہولڈر تھے ،پاکپتن سے تعلق رکھنے والے تینوں راہنما ہی پی ٹی آئی کے مضبوط ترین امیدوار تھے۔

اس کے علاوہ اوکاڑہ سے چوہدری وسیم، عبدالحمید، اور سرفراز سمیت 6 ارکان نے پارٹی عہدوں سے مستعفی دے دیا جبکہ ساہیوال کے محمدخاں، چوہدری اصفر اور شاہد سمیت 6 سے زائد ارکان نے پارٹی چھوڑ دی۔ ذرائع کے مطابق تمام تر ورکرز نے سانحہ9 مئی کے نتیجہ میں پارٹی عہدوں سے استعفیٰ دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close