پاک فوج نے پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کی پریس کانفرنس پر ردِعمل دیدیا

راولپنڈی (پی این آئی) ترجمان پاک فوج میجر جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ کسی بھی سیاسی لیڈر کا پریس کانفرنس کرکے پارٹی چھوڑنا انفرادی عمل ہے، 9مئی کے واقعات اور نتائج پر کوئی فرق نہیں پڑتا، 9میں مئی کے ذمہ دران کوکیفرکردار تک پہنچانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

انہوں نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا دفاعی بجٹ کل بجٹ کا 12.5 فیصد کے قریب ہے، جبکہ پچھلے سال 16فیصد تھا، اس سال دفاع کامختص بجٹ تاریخ کی کم ترین سطح پر ہے، دفاعی بجٹ میں کٹوتی معیشت کے تناسب سے ہے، مسلح افواج دفاع سے بالکل بھی علیحدہ نہیں سمجھتی،ہم ملک کے مسائل کو سانجھا سمجھتے ہیں، پاکستان کی معیشت بڑی ہوگی تو دفاعی بجٹ بھی بڑھے گا، پاکستان اور بھارت کے دفاعی بجٹ کے فرق کاتعین کئی دہائیوں سے ہے، اس کے باوجود 27 فروری سامنے ہے، وہ پوری تیاری کے ساتھ آئے تھے، افغانستان میں 48 ملک ناکام ہوگئے، لیکن ہماری فوج کامیابی سے لڑی ہے، ہر آفت سے بھی اسی بجٹ سے نمٹتے ہیں، بحری سرحدیں، انٹیلی جنس آپریشن سب عوام کے سامنے ہیں۔ فوج اپنی طاقت جذبہ شہادت اور عوام اور مٹی سے محبت سے لیتے ہیں، یہی وجہ ہے افواج پاکستان نے ہرچیلنجز میں عوام اور پاکستان کا سرفخر سے بلند رکھا ہے، اور رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ کوئی سیاسی لیڈر پریس کانفرنس کرتا ہے یا نہیں ، کوئی پارٹی چھوڑتا یا نہیں یہ اس کا انفرادی عمل ہے، 9مئی کے واقعات اور نتائج پر کوئی فرق نہیں پڑتا، سانحہ 9میں مئی کے ذمہ دران کوکیفرکردار تک پہنچانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ 9مئی کے ماسٹرمائنڈ وہی ہیں جنہوں نے طویل عرصہ فوج کیخلاف ذہن سازی کی۔

سانحہ 9مئی انصاف کا منتظر رہے گا جب تک منصوبہ سازکیفرکردار تک نہیں پہنچ جاتے، آج کاروائی نہ ہوئی تو کل کوئی اورسیاسی گروہ فوج کو مذموم مقاصد سے نشانہ بنائے گا،9مئی سانحے کا الزام فوج پر لگانے سے زیادہ کوئی اور شرمناک بات نہیں، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا بیانیہ بنانے کیلئے پرانی ویڈیوز اور تصاویر پھیلائی گئیں، انسانی حقوق کے واویلے کے پیچھے 9مئی کے منصوبہ ساز ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close