ترجمان پاک فوج نے دفاعی بجٹ کو تاریخ کا کم ترین بجٹ قرار دیدیا

راولپنڈی (پی این آئی) ترجمان پاک فوج میجر جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا پچھلے سال کا دفاعی بجٹ 16فیصد جبکہ اس سال تاریخ کی کم ترین سطح پر ہے۔

فوج خود کو ملکی مسائل سے الگ نہیں سمجھتی، پاکستان اور بھارت کے دفاعی بجٹ کا فرق کئی سالوں سے ہے،اسی بجٹ سے قدرتی آفات، آپریشنز اور سرحدوں پر دفاع کیلئے خرچ کرتی ہے، فوج اپنی طاقت جذبہ شہادت اور عوام اور مٹی سے محبت سے لیتے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل احمد شریف نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا دفاعی بجٹ کل بجٹ کا 12.5 فیصد کے قریب ہے، جبکہ پچھلے سال 16فیصد تھا، اس سال دفاع کامختص بجٹ تاریخ کی کم ترین سطح پر ہے، دفاعی بجٹ میں کٹوتی معیشت کے تناسب سے ہے، مسلح افواج دفاع سے بالکل بھی علیحدہ نہیں سمجھتی،ہم ملک کے مسائل کو سانجھا سمجھتے ہیں، پاکستان کی معیشت بڑی ہوگی تو دفاعی بجٹ بھی بڑھے گا، پاکستان اور بھارت کے دفاعی بجٹ کے فرق کاتعین کئی دہائیوں سے ہے، اس کے باوجود 27 فروری سامنے ہے، وہ پوری تیاری کے ساتھ آئے تھے، افغانستان میں 48 ملک ناکام ہوگئے، لیکن ہماری فوج کامیابی سے لڑی ہے، ہر آفت سے بھی اسی بجٹ سے نمٹتے ہیں، بحری سرحدیں، انٹیلی جنس آپریشن سب عوام کے سامنے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close