عمران خان کی لاہور ہائیکورٹ میں پیشی، ملیکہ بخاری کا عمران خان سے آمنا سامنا ہوا تو روپڑیں

لاہور ( پی این آئی) لاہور ہائیکورٹ میں چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی آج پیشی ہوئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کمرہ عدالت میں عمران خان اور ملیکہ بخاری کا آمنا سامنا ہوا۔

جسٹس علی باقر نجفی کی عدالت میں چیرمین پی ٹی آئی کا ملیکہ بخاری سے آمنا سامنا ہوا ، ملیکہ بخاری چیرمین پی ٹی آئی کو دیکھ کر آبدیدہ ہوگئیں۔ملیکہ بخاری نے عمران خان کی خیریت دریافت کی تاہم چیرمین پی ٹی آئی نے ملیکہ بخاری کی بات کا کوئی جواب نا دیا۔ملیکہ بخاری سماعت ختم ہونے تک عمران خان کے سامنے کھڑی رہیں۔ایک تصویر بھی سامنے آئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملیکہ بخاری عمران خان کے سامنے کھڑی ہیں۔۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما ملیکہ بخاری نے تمام عہدوں سے استعفیٰ دینے کے ساتھ پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کردیاتھا۔25 مئی کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اعلان کرتی ہوں کہ پی ٹی آئی کی جتنی بھی پارٹی پوزیشنز تھیں، ان سے میں استعفیٰ دیتی ہوں۔سابق پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون ملیکہ بخاری نے 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ دن ہر پاکستانی کیلئے بہت مشکل تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایک وکیل کی حیثیت سے میں پاکستان میں اہم کردار ادا کرنا چاہتی ہوں اور اب اپنے پیشے اور خاندان کو وقت دینا چاہتی ہوں۔پی ٹی آئی سے مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد ملیکہ بخاری نے کہا کہ مجھ پر کوئی دباؤ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جیل میں مشکلات تھیں لیکن کسی نے میرے ساتھ کوئی بد سلوکی نہیں کی، مجھے سی کلاس جیل کی سہولیات میسر تھیں۔انہوں نے کہا کہ مجھ پر کوئی دباؤ نہیں ہے، اگر اڈیالہ جیل میں مئی کی گرمی میں آپ نے ایک دن گزارا ہو تو ذرا مشکلات ہوتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close