عمران ریاض خان کی بازیابی سے متعلق اچھی خبر آگئی

لاہور(پی این آئی)لاہور ہائیکورٹ میں عمران ریاض بازیابی کیس میں وکیل میاں علی اشفاق نے کہاکہ پچھلے کچھ دنوں میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے، امید ہے عمران ریاض کچھ گھنٹوں، کچھ لمحوں یا کچھ دنوں تک بازیاب ہو جائیں گے۔ لاہور ہائیکورٹ میں عمران ریاض بازیابی کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس ہائیکورٹ امیر بھٹی نے ریاض خان کی درخواست پر سماعت کی ۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا جی بتائیں کیا پراگرس ہے، عمران ریاض کے وکیل میاں علی اشفاق نے کہا معاملات بہتری کی طرف جارہے ہیں،پچھلے کچھ دنوں میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے، امید ہے عمران ریاض کچھ گھنٹوں، کچھ لمحوں یا کچھ دنوں تک بازیاب ہو جائیں گے۔چیف جسٹس امیر بھٹی نے کہاکہ خوش آئند بات ہے مثبت پیش رفت ہو رہی ہے، عدالت نے کی مزید سماعت 5جولائی تک ملتوی کردی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close