لاہور (پی این آئی) تحریک استحکام پاکستانی پارٹی کے علیم خان کی کمپنی کے نام نئی رینج روور گاڑی کی رجسٹریشن کے لئے محکمہ ایکسائز کی تاریخ کا سب سے بڑی رقم کا چالان جمع کرایا دیا گیا اور پرکشش نمبر “ون ” بھی نیلامی میں جیت لیا۔
معروف سیاسی وکاروباری شخصیت علیم خان کی کمپنی پارک ویو انکلیو پرائیویٹ لمیٹڈ گلبرگ کے نام نئی رینج روور گاڑی کی رجسٹریشن کے لئے محکمہ ایکسائز پنجاب کی تاریخ میں رجسٹریشن فیس کی مد میں سب سے بڑی رقم 91 لاکھ 10 ہزار 6 سو 56 روپے کی ادائیگی کی گئی جبکہ گاڑی کا پرکشش نمبر ون بھی آن لائن نیلامی میں (اے پی ایس ۔1) ایک لاکھ 31 ہزار3سو روپے بولی لگا کرحاصل کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق گاڑی کی قیمت خرید 17 کروڑ روپے سے زائد ہے جس کے لیے یہ نمبر حاصل کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں