صندل خٹک نے حریم شاہ اور فیاض الحسن چوہان کی ملاقات کی اندرونی کہانی بتا دی

پشاور (پی این آئی) ٹک ٹاکر صندل خٹک نے ماضی کی اپنی دوست اور ٹک ٹاکر حریم شاہ کی سیاستدان فیاض الحسن چوہان کے ساتھ کی جانے والی ملاقات کی اندرونی کہانی ایک عرصہ بعد بیان کردی ہے۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے صندل کا کہنا تھا کہ فیاض الحسن سے میری شناسائی نہیں تھی، حریم شاہ لے کر گئی تھی، فیاض الحسن چوہان نے ہمیں کھانے پر بلایا تھا، ان کے دفترمیں کھانا کھایا اور ویڈیو بھی بنائی تھی لیکن معمول کی رسمی بات چیت ہوئی، میرے سامنے وہاں کوئی غیر اخلاقی بات نہیں ہوئی تھی۔

صندل خٹک کا کہنا ہے کہ میں اس کے علاوہ کسی سیاست دان سے نہیں ملی، کسی کی بھی آڈیو ویڈیو لیک ہوجاتی ہے تو حریم شاہ میرا ہی نام لیتی ہے، حریم شاہ کے ساتھ دوستی بہت کم وقت کے لیے تھی، حریم شاہ کی ویڈیو کس نے لیک کی وہ خود پتہ لگائیں۔ واضح رہے کہ رواں ماہ کے دوسرے ہفتے حریم شاہ ویڈیوز لیک کیس میں ٹک ٹاکر ملزمہ صندل خٹک کو ایف ائی اے نے گرفتار کر لیا تھا لیکن بعد ازاں عدالت نے صندل خٹک کی درخواستِ ضمانت منظور کرتے ہوئے اُنہیں رہا کر دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close