پیپلزپارٹی نے پنجاب میں کن اہم نشستوں پر ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ مانگ لی؟ تہلکہ خیز خبر

دبئی (پی این آئی) آصف علی زرداری اور میاں نواز شریف کے درمیان ہونیوالی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے، سابق صدر نے ملاقات میں بڑے مطالبات کردیئے ہیں جس میں سے کچھ مطالبات تسلیم کرلیے گئے ہیں۔ آصف علی زرداری اور نواز شریف کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں طے کیا گیا کہ گیلانی خاندان، راجہ پرویز اشرف، قمر الزماں کائرہ اور ندیم افضل چن سمیت بعض دیگر اہم رہنماؤں کے حلقوں میں (ن )لیگ اپنے امیدواروں کو انتخابات میں کھڑا نہیں کرے گی تاہم یہ حتمی فیصلہ فائنل ملاقات میں کیا جائے گا، پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ( ن) سے پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں نشستیں مانگ لی ہیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے قائدین نے نگران وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کے ناموں پر بھی صلاح و مشورےکیے جبکہ( ق) لیگ اور استحکام پاکستان پارٹی کے ساتھ ممکنہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close