کراچی (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے میئرکراچی کے انتخاب سے غیر حاضر رہنے والے مزید 7 نمائندوں کو پارٹی سے فارغ کردیا ہے۔ تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نےتحقیقات کیلئے بنائی گئی انکوائری کمیٹی کی سفارش پر ساتوں نمائندوں کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،
پارٹی سے نکالے جانے والوں میں شاہ فیصل سے عبدالرحمان خان، صدر ٹاؤن سے طاہر پرویز، منگھوپیر سے منید الرحمان، سہراب گوٹھ سے حیات اللہ، کورنگی سے امجد حسین، منگھوپیرسے عاطف حیات اورسہراب گوٹھ سے دولت خان شامل ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام اراکین کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کیلئے پارٹی کے سیکرٹری جنرل کو بھی خط لکھ دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ اس پہلے حلیم عادل شیخ نے 17 بلدیاتی نمائندوں کو پارٹی پالیسی کے خلاف فیصلہ کرنے پر پارٹی سے نکالا گیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں