ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر استحکام پاکستان پارٹی کا ردِعمل بھی آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی سیکریٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس نے ملک کی دفاعی پالیسی کو واضح کر دیا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے ایک بیان میں کہا کہ 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج نے خود احتسابی سے واضح کر دیا ہے کہ پاکستان کی سالمیت سے بڑھ کر کچھ نہیں۔ ادارے میں جرنیل سے لے کر افسر تک پاکستان سے محبت ہی مشترکہ سوچ ہے۔ فردوس عاشق نے مزید کہا کہ پاکستان سے محبت کی سوچ کے آگے سب کچھ قربان ہے۔ انتشار پھیلانے والے کسی نرمی کے مستحق نہیں۔ ہر محب وطن کی ریڈ لائن پاکستان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close