لاہور (پی این آئی) عمران خان نے اقتدار کی خاطر جہانگیرترین کو قربانی کا بکرا بنایا۔ انہوں نے کہاکہ جہانگیر ترین کے خلاف گھناؤنی سازش کے مرکزی کردار چیئرمین پی ٹی آئی اور ثاقب نثار تھے۔
تفصیلات کے مطابق آئی پی پی عون چودھری بھی پارٹی کے پیٹرن ان چیف جہانگیر ترین سے ملاقات کے بعد دبئی روانہ ہوگئے۔ جہاں وہ آصف علی زرداری اور نواز شریف کو جہانگیر ترین کا اہم پیغام پہنچائیں گے۔لندن سے دبئی کےلیے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عون چودھری کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کے خلاف گھناؤنی سازش کے مرکزی کردار چیئرمین پی ٹی آئی اور ثاقب نثار تھے، اہم شخصیت نے جہانگیر ترین کے خلاف سازش میں چیئرمین پی ٹی آئی اور ثاقب نثار کے ملوث ہونے کی تصدیق کی۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے غیرقانونی اورغیراخلاقی بنیادوں پرجہانگیرترین کو قربانی کا بکرا بنا کراپنے اقتدار کی راہ ہموار کی، ثاقب نثاراورچیئرمین پی ٹی آئی نے جہانگیر ترین کے ساتھ ایسا ظلم کیا جیسا نواز شریف کے ساتھ ہوا تھا، اللہ کا شکر ہے کہ اب جہانگیر ترین انتخابی سیاست کےلیے اہل ہوگئے ہیں۔رہنما آئی پی پی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو چیلنج کرتا ہوں حلفاً بتائیں انہوں نے کیا ثاقب نثار کے ساتھ مل کر سازش نہیں کی؟
کیا وہ بتا سکتے ہیں کہ جہانگیر ترین کی ریویو پٹیشن مسترد کروانے میں ان کا کیا کردار تھا؟ شواہد موجود ہیں کہ جہانگیر ترین کی ریویو پٹیشن سپریم کورٹ سے مسترد کروانے میں بھی چیئرمین پی ٹی آئی کا ہاتھ تھا۔عون چودھری نے کہا کہ جہانگیرترین تین دن بعد واپس لاہورپہنچ جائیں گے جبکہ دبئی میں اہم ملاقاتوں میں شرکت کے بعد میں بھی لاہور جاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ عملیات اور خوابوں کے نتیجہ میں مجھے وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں شرکت سے روکا گیا، عملیات کی بنیاد پر جہانگیر ترین کو انتخابی سیاست سے فارغ کروایا گیا، نتیجہ آج چیئرمین پی ٹی آئی کے سامنے ہے، ان کے مشیر اور قریب رہنے والوں نے ٹکٹوں کےلیے پیسے پکڑے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں