تنخواہ دار طبقے کو بھی حکومت نے بڑا جھٹکا دینے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی حکومت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کو رام کرنے کے لیے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تبدیلی کرتے ہوئے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسز کی بھرمار کر دی ہے۔

آئی ایم ایف کی فرمائش پر اب حکومت تنخواہ دار طبقے کی جیب سے 215ارب روپے نکالے گی تاکہ اس عالمی قرض دہندہ کو خوش کرکے قرض کی باقی اقساط وصول کر سکے۔بجٹ میں اس تبدیلی کے بعد جو پاکستانی شہری ماہانہ 2لاکھ روپے سے زائد تنخواہ لے رہے ہیں، انہیں اضافی اڑھائی فیصد ٹیکس دینا پڑے گا۔ ابتدائی طور پر بجٹ تجاویز میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کی شرح20فیصد رکھی گئی تھی جو اب ساڑھے 22فیصد کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close