ق لیگ نے مسلم لیگ(ن) کی تگڑی وکٹ گرا دی

پشاور (پی این آئی) ق لیگ نے خیبرپختونخوا سے مسلم لیگ ن کی اہم وکٹ اڑا دی۔مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے سینیئر نائب صدر انتخاب خان چمکنی نے ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے، اس موقع پر وفاقی وزیر چودھری سالک حسین اور سیکرٹری جنرل پنجاب چودھری شافع حسین بھی موجود تھے۔

چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ق) چودھری محمد سرور نے انتخاب خان چمکنی اور ان کے ساتھیوں کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا، انتخاب خان چمکنی کو مسلم لیگ خیبرپختونخوا کا صدر تعینات کردیا ہے۔ فرسٹ ڈیموکریٹک فرنٹ کے صدر کرنل ریاض خان چمکنی، نائب صدر خیبرپختونخوا نور اللہ شازلی اور پشاور ڈویژن کے صدر کامران اعوان نے بھی مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کر لی۔ شمولیت اختیار کرنے والے سیاسی شخصیات نے صدر مسلم لیگ چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کی،

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close