ایف آئی اے نے پرویز الٰہی کے فرنٹ مین اور گن مین چوہدری محمد زمان کو گرفتار کر لیا

لاہور(پی این آئی)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے ) نے سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کے فرنٹ مین اور گن مین چوہدری محمد زمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ایف آئی اے ذرائع نے کہا ہے کہ چوہدری محمد زمان پرویز الٰہی کے کیش بوائے اور فرنٹ مین تھا۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق چوہدری محمد زمان پرویز الٰہی کے پیسوں کے لین دین میں بھی ملوث ہے، چوہدری زمان پرویز الٰہی کی مبینہ بیوی سارا انوار کے ساتھ مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی لین دین کرتا تھا۔

ایف آئی اے نے چوہدری محمد زمان کے موبائل فون کی فرانزک کے ذریعے شواہد حاصل کر لیے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close