190 ملین پاونڈ کیس، بشریٰ بی بی نے عدالت سے معذرت کر لی

اسلام آباد(پی این آئی)190 ملین پاونڈ کیس میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی نے نیب پیشی سےمعذرت کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کرائم ایجنسی کے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بیوی نے نیب پیشی سے معزرت کرتے ہوئے تحریری جواب جمع کروا دیا۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق بشریٰ بی بی کی جانب سے کہا گیا ہےکہ لاہور ہائیکورٹ میں آج پیشی کے باعث اسلام آباد میں نہیں آسکتی،پہلے نوٹس کے جواب میں بتا دیا تھا کہ کیس سے متعلق کوئی دستاویزات میرے پاس نہیں

کیس کا ریکارڈ القادر ٹرسٹ کے چیف فنانشل افسر سے آپ حاصل کر چکے ہیں۔ بشریٰ بی بی کی جانب سے مزید کہا گیا ہےکہ القادر یونیورسٹی اور ٹرسٹ کی قرار دادیں اور دستاویزات سیکریٹری بورڈ ڈاکٹر امجد کے پاس ہیں،میرے پاس دستاویزات اور قرار دادکی کوئی نقول موجود نہیں،پردہ نشین خاتون ہوں اپنے شوہر کے بغیر لاہور سے اسلام آباد کا سفر نہیں کر سکتی،پہلے نوٹسز میں کہا میری پیشی شوہر کے ساتھ منسلک کر دی جائے،محرم کے بغیر نیب راولپنڈی پیشی کے لئیے معذرت خواہ ہوں،4 جولائی کو میں شوہر کے ساتھ نیب میں پیش ہو سکتی ہوں،4 جولائی کو کیس سے متعلق میری پیشی منتقل کر دی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close