بیرون ملک سے سوشل میڈیا پر ملک مخالف مہم چلانیوالوں کے گرد گھیرا تنگ

اسلام آباد (پی این آئی)حکومت نےسانحہ9 مئی سے پہلے اور بعد میں ریاست مخالف سرگرمیوں اور پروپیگنڈا کرنے والے غیرملکی شہریوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ریاست مخلاف سرگرمیوں ملوث بیرون ملک مقیم 41 افراد کی تفصیلات حاصل کرلیں۔ وزرائ کے غیرملکی دوروں پر احتجاج کرنے والوں کی بھی شناخت کرلی گئی۔ذرائع کے مطابق ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کی شناخت ویڈیوز اور تصاویر کی مدد سے کی گئی

بیشتر کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔تحقیقات میں برطانیہ سے پی ٹی آئی کے 3 عہدیداروں سمیت 12 کارکنان ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے۔ کینیڈا سے پی ٹی آئی کے 8 رہنماؤں سمیت 12 کارکنان کی تفصیلات حاصل کرلی گئیں۔پی ٹی آئی نیویارک کے عہدیدار اور 5 کارکنان کے خلاف بھی تحقیقات شروع کرکے شواہد حاصل کرلیے گئے۔ ملزمان کی جانب سے سوشل میڈیا کے ذریعہ ریاست مخالف کارروائیوں کی ترغیب دی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close