تحریک انصاف کے کپتان کی 7 وکٹوں کے بعد مزید 2 بڑی وکٹیں گر گئیں

سرگودھا(پی این آئی)سرگودھا میں تحریک انصاف کے کپتان کی سات وکٹوں کے بعد خوشاب میں بھی دو وکٹیں گر گئیں جن میں 9 مئی کے واقعات میں ملوث شخصیات نے بھی کپتان کو خیرباد کہہ دیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا میں سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری عامر سلطان چیمہ،ان کے صاحبزادے سابق ایم پی اے چوہدری منیب سلطان چیمہ،سابق ایم پی اے و سابق امیدوار قومی اسمبلی تحریک انصاف کی سٹی صدر ڈاکٹر نادیہ عزیز،انصاف ٹریڈ ونگ کے ضلعی صدر اسیر جیل بھرو تحریک مہر محسن رضا،سابق امیدوار پنجاب اسمبلی چوہدری محمد اقبال،سابق امیدوار حسن انعام پراچہ،

سابق امیدوار فیصل جاوید گھمن نے 9 مئی کے واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے کپتان عمران خان کو چھوڑ دیا جس کے بعد گزشتہ روز ریجن کے علاقہ خوشاب میں امیدوار صوبائی اسمبلی سردار علی حسین خان بلوچ کے بعد ایم این اے ملک احسان اللہ ٹوانہ نے صحت کی خرابی کے باعث پی ٹی آئی چھوڑ دی ہے۔جن میں 9 مئی کے مقدمات میں ملوث سرگودھا سے مہر محسن رضا اورخوشاب سے میانوالی کے مقدمہ میں ملک احسان اللہ ٹوانہ بھی شامل ہیں اور آئندہ چند گھنٹوں میں پی ٹی آئی کی مزید وکٹوں کے گرنے کی باز گشت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close