دو برادریوں کا خونی تصادم ، پیپلزپارٹی رہنما کے بھائی کا قتل ہوگیا

ملتان (پی این آئی) ملتان میں وہاڑی چوک لاری اڈا پر رانا اور ڈوگر برادری کے درمیان جھگڑے میں گولیاں چل گئیں۔ فائرنگ سے ، پیپلز پارٹی کے رہنما رانا سجاد کے بھائی رانا مہران قتل ہو گئے۔ فائرنگ کے نتیجے ڈوگر برادری کا ایک رکن محمد خذیمہ بھی قیل ہوا گیا، دونوں گروپوں میں تصادم کے نتیجہ میں ادریس، احسان اور مسافر ظفر زخمی ہو گئے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کو نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا،

نشتر اسپتال لواحقین کی بڑی تعداد پہنچ گئی۔نشتر اسپتال میں جھگڑے کے خطرہ کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری ہسپتال پہنچ گئی۔ پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے کی قانونی کاروائی شروع کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close