جنرل الیکشن کب ہوں گے؟ وفاقی وزیر احسن اقبال نے بتا دیا

شکرگڑھ (پی این آئی) وفاقی وزیر احسن اقبال نے نئے انتخابات سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکتوبر، نومبر میں نئے انتخابات ہوں گے۔ مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نون لیگ کو دو تہائی اکثریت ملی تو بھی اتحادی حکومت بنائیں گے۔ نوازشریف جلد پاکستان آئیں گے۔ ان کو 2017 میں سازش سے نا اہل کیا گیا۔ سازشی کردار بھی ایک ایک کر کے سامنے آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران حکومت کے 4 برس کی سزا عوام کئی سال تک بھگتیں گے۔ ملکی مسائل کا حل کسی ایک سیاسی جماعت کے پاس نہیں، اگلے 5 سے دس سال وسیع البنیاد مفاہمتی سیاست کرنا ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close