استحکام پاکستان پارٹی نے اپنا انتخابی نشان فائنل کرلیا

اسلام آباد(پی این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کا انتخابی نشان “عقاب” فائنل کرلیاگیا، پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن علیم خان اور جہانگیر ترین کی کاوشوں سے معرض وجود میں آنے والی استحکام پاکستان پارٹی نےالیکشن کمیشن کوتاحال رجسٹریشن کیلئےدرخواست جمع نہیں کرائی۔

انٹراپارٹی الیکشن کی تفصیلات اور منتخب عہدیداروں کی فہرست، الیکشن کمیشن میں پارٹی کا آئین اور انتخابی منشور جمع کرانا لازمی ہے ، انتخابی نشان الاٹ کرانےسےقبل الیکشن کمیشن کورجسٹریشن کیلئےدرخواست دیناہوگی جس کیلئے لائحہ عمل تیار کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کا نام پہلے سے ہی الیکشن کمیشن میں رجسٹر ہے اور جہانگیر ترین کو جماعت کے چیئر مین کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی موصول ہو چکا ہے ، واضح رہے کہ نئی بننے والی استحکام پاکستان پارٹی میں اکثریت ایسے رہنماؤں کی ہے جنہوں نے پاکستان تحریک انصاف سے راہیں جدا کر لی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close