سابق وزیر مذہبی امور کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا گیا، وجہ کیا بنی؟

اسلام آباد(پی این آئی)ڈپٹی کمشنر نے سابق وفاقی وزیر نورالحق قادری کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔حکمنامے کے مطابق نورالحق قادری کو گرفتار کرکے 30 روز تک سنٹرل جیل میں رکھا جائے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق پیر نورالحق قادری نے ریاستی اداروں کیخلاف تقاریر کی ہیں۔نورالحق قادری نے ملک کی پرامن فضا اور باہمی رواداری کو نقصان پہنچایا۔بڑے پیمانے پر شہریوں کو غیر یقینی صورتحال پیداکرنے کیلئے اکسایا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close