اسلام آباد ( پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنماء وزیر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ دو بچے اپنے والدین سے فرمائش کررہے ہیں کہ انہیں وزیراعظم بنا دیں، پردے کے پیچھے بہت کچھ ہورہا ہے، قوم نتائج کا انتظار کرے، ہم تو خودکش بمبار ہیں، پاکستانی قوم کے سامنے سارا تماشہ کھول دیں گے۔
ہم نیوز کے مطابق ایک ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگلے وزیراعظم کے بننے میں زیادہ ہاتھ آزاد ارکان کا ہوگا، دھڑوں میں گروپوں میں نئی پارٹیوں میں تقسیم ہوجائے گی، انتخابات وقت پر نہیں ہوں گے مگر ہوجائیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی بیلٹ کے اندراور الیکشن کا حصہ نہیں ہوں گے اور نہ پی ٹی آئی ہوگی، پرویز خٹک اپنا گروپ بنائیں گے، استحکام پاکستان پارٹی میں نہیں جائیں گے۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ دو بچے اپنے والدین سے فرمائش کررہے ہیں کہ ہمیں وزیراعظم بناد دیں لیکن انہیں وزیراعظم بنتا نہیں دیکھ رہا، ایک ٹائم آئے گا میں آپ کو کچھ فرمائشی ویڈیوز دوں گا، پولیس والوں کو کہہ رہے ہیں ہمیں گاڑی میں بٹھا لو، ہمیں کھانا کھلا دو، اِدھراُدھر بیٹھے ہوئے ہیں اور آکر کہہ رہے ہیں کہ ہمیں گرفتار کرلیا، یہ قسمیں کھانے والے آپ نے ٹی وی پر دیکھے تھے جنہوں نے کہا پیشانی پر گولی ماریں گے تب بھی میں نہیں جاؤں گا، اگر یہ مان لیں کہ کسی نے جبر کرکے آپ سے پارٹی چھڑوا لی تو کیا جبر کرکے آپ کو دوسری پارٹی میں بھی ڈلوا دیا؟ پردے کے پیچھے بہت کچھ ہورہا ہے، شاید قوم کو نہیں پتہ لیکن اس کے نتائج کا انتظار کریں، نہیں ہوا تو پھر ہم جیسے آگے آجائیں گے۔ پی ٹی آئی کے سابق رہنما نے کہا کہ میں کسی ذمہ داری کے تحت بہت زیادہ چیزیں نہیں کھول سکتا، میں آپ جیسے لوگوں کے سامنے اپنی آواز اٹھاؤں گا، سب کچھ بتاؤں گا، چاہے وہ ارشد شریف کا قتل ہو اس میں جو جو لوگ ملوث ہوں، یہ پورا گیم رچانے میں کیا ہوا کرپشن میں کیا ہوا پاکستان کی بنیادیں ہلانے میں کیا ہوا سب بتاؤں گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں