آسمانی بجلی گرنے سے کئی ہلاکتیں ہوگئیں، افسوسناک خبر

نارووال (پی این آئی) آسمانی بجلی گرنے سے ضلع نارووال میں مختلف مقامات پر 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کے واقعات تحصیل شکرگڑھ اور نارووال کے نواحی علاقے میں رونما ہوئے، آسمانی بجلی گاو¿ں چانگو والی، پنج پیر، رتیہ خورد ، کانگو والی کے مقامات پر گری۔ آسمانی بجلی گرنے کے واقعات رونما ہونے کے بعد اہل علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا، ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close