پی ٹی آئی نے مزید 6 ارکان کو پارٹی سے نکال دیا، کون کون شامل؟

کراچی (پی این آئی) پی ٹی آئی نے میئرانتخابات میں حافظ نعیم کو ووٹ نہ دینے پرمزید6 یوسی چیئرمینوں کوپارٹی سے نکال دیا۔

پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے چھ ارکان کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔پارٹی سے نکالے جانے والوں میں علی رضا، سلمان خان، عمران پروانی، عبدل معید، ملک اختر اور محمد ادریس شامل ہیں۔ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ آپکے شوکازنوٹس کے جواب سے پارٹی مطمئن نہیں، میئراورڈپٹی میئرکے انتخاب میں غیرحاضررہ کراپنے پارٹی چیئرمین کے احکامات کی خلاف ورزی کی۔ برطرف کیے جانے والے چھ ارکان سمیت پی ٹی آئی کے 32 یوسی چیئرمین میئرکے انتخاب میں غیرحاضر رہے تھے،پی ٹی آئی نے حافظ نعیم کو ووٹ نہ دینے والے مجموعی طورپرسترہ یوسی چیئرمینوں کو پارٹی سے نکال دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close