نواز شریف کی دبئی آمد، کیسا پروٹوکول دیا گیا؟ کس کس سے ملاقاتیں طے پاگئیں؟ بڑی خبر

دبئی (پی این آئی) مسلم لیگ نون کے سربراہ نوازشریف کو دبئی میں شاہی حکومت کی جانب سے خصوصی پروٹوکول دیا گیا ہے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف دبئی میں موجود ہیں جہاں ان کی مصروفیات کا شیڈول ترتیب پا گیا۔ نواز شریف کو دبئی میں شاہی خاندان کی فراہم کردہ رہائش گاہ میں ٹھہرایا گیا ہے جہاں انہیں ہر طرح کا آرام و آسائش حاصل ہے۔بتایا گیا ہے کہ نوازشریف کی شاہی خاندان اور بزنس کمیونٹی کے ساتھ 6 ملاقاتیں طے ہیں، دبئی کی اہم شخصیات آج نوازشریف اور مریم نواز سے ملیں گی۔نوازشریف دبئی میں قیام کے بعد ابوظبی اور سعودی عرب جائیں گے۔ نوازشریف سعودی عرب میں تقریبا ایک ہفتہ قیام کے بعد دوبارہ دبئی آئیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف تاحال لندن میں ہیں، ان کی دبئی روانگی بھی جلد متوقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close