جناح ہسپتال لائی گئی لڑکی کی لاش کا معاملہ، کون لڑکی کو پارٹیوں میں بھیجا کرتا تھا؟ ایک اور کردار سامنے آگیا

کراچی (پی این آئی) جناح ہسپتال میں لڑکی کی لاش چھوڑ کر جانے والے مرد اور خاتون کے بعد ایک اور کردار سامنے آ گیا، یہ تیسرا کردار جمن گلستان جوہر کا رہائشی ہے جو لڑکی کو چند ماہ سے پارٹیوں میں بھیجا کرتا تھا، تینوں افراد کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جس بنگلے میں پارٹی ہوئی اس کے مالک نے 7 سال قبل گھر کرائے پر دیا تھا۔ جناح ہسپتال میں لاش چھوڑ کر جانے والے واقعے کا مقدمہ 24 گھنٹوں سے زائد کا وقت گزرنے کے باوجود درج نہیں ہو سکا ہے۔پولیس حکام کے مطابق کار سوار خاتون اور مرد کا بھی کوئی پتہ نہیں چل سکا، دونوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ لڑکی کے والدین کی کراچی آمد کے بعد درج کیا جائے گا۔پولیس حکام کے مطابق لڑکی کی ساس کراچی میں موجود ہے اس سے رابطے میں ہیں، لڑکی کی میت والدین کے پہنچنے کے بعدان کے حوالے کی جائے گی۔واقعے میں استعمال ہونے والی گاڑی گزشتہ روز برآمد کر لی گئی تھی، کار کے مالک اور کرائے پر لینے والے شخص کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close