جہانگیر ترین کیلئے بڑی خوشخبری، ہر جانب سے مبارکبادیں ملنے لگیں

لاہور (پی این آئی) قومی اسمبلی سے نااہلی کی مدت کے حوالے سے بل کی منظوری ہونے کے بعد جہانگیر ترین کو پارٹی رہنمائوں، وکررز کی جانب سے مبارکباد دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سے بل پاس ہونے کے بعد استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین سے پارٹی رہنماو¿ں اور کارکنوں نے رابطہ کیا، نیک تمنائوں کا اظہار کرنے پر جہانگیر خان ترین نے پارٹی رہنماو¿ں اور کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔جہانگیر خان ترین نے پارٹی رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے، واضح رہے استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرانچیف جہانگیر ترین اس وقت اپنی فیملی کے ساتھ علاج کے سلسلے میں لندن میں موجود ہیں، وہ عید الاضحیٰ کے بعد پاکستان واپس آئیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close